Wednesday, 14 January 2015

اب آتے ھیں "شیعہ وھابیت" کی تاریخ اور اس کے بانی کی طرف.
اندیشہ ھائے وھابی کے شیعہ اثناعشری میں نفوذ اور سرایت کرنے کی تاریخ اور اس فکر کی ترویج کرنے والی اولین شخصیت کے بارے میں اختلاف ھے.بعض کے نزدیک آقای ابراھیم زنجانی نے ،آیت اللہ ھادی نجم آبادی یا اسد اللہ خارقانی موسوی نے چند افکار وھابیت کو شیعت میں رائج کیا لیکن قرین قیاس یہی ھے کہ "آیت اللہ شریعت سنگلجی" وھابی شیعت کے بانی تہے،یہ اس لئے کہ سنگلجی نے باقاعدہ ایک کتاب"توحید عبادت" کے نام سے شائع کیا اور "البدع والخرافات" نامی رسالہ بھی لکہا.ان دو کتب میں قرآن و سنت صحیحہ اور اقوال آئمہ اھل بیت جو شیعہ اثناعشری روایات میں موجود ھیں توحید وسنت کے حق میں اور شرک وبدعت کے رد میں جابجا مضامین رقم کئے.بعد میں تقلید کو سنگلجی نے حرام قرار دیا اور قرآن فھمی کی طرف مائل ھوئے اور آپ نے باقاعدہ درس قرآن کا آغاز کیا

آیت اللہ شریعت سنگلجی کے دروس میں شرکت کرنے والے مختلف شعبہ ھائے زندگی سے تعلق رکھتے تھے ڈاکٹر بھی تھے سائنسدان بھی،انجینر بھی تھے حوزہ سے فارغ التحصیل علما بھی مفکر و تاریخ دان بھی تھے اور سیاستدان بھی.یعنی آپ کو ایسے شاگرد نصیب ھوئے جو علم کے لحاظ سے اوج کمال پر تھے چنانچہ آپ کے شاگردوں نے آپ کے افکار کو خوب پھیلایا.احمد کسروی،حیدرعلی قلمداران ،ڈاکٹرصادق تقوی،حجت الاسلام سید جلال جلالی قوچانی،حسینعلی مستعان،جواد مشکور اور بعض کے بقول ڈاکٹرمصطفی حسینی طباطبائی اور دیگر 30 کے قریب شاگردوں نے افکارونظریات آیت اللہ شریعت سنگلجی کو نشر کیا اور خود بھی کتابیں لکھیں اور عموما نیچریت اور عقلیت کی طرف راغب آپ کے شاگرد اعتزال کی طرف بھی راغب ھو گئے.لیکن اس کو ایک سنگ میل کہا جاتا ھے افکارشیعہ وھابیت کے شمعیں جہاں سے پھوٹیں وہ مکتب شریعت سنگلجی کے چراغ تھے.اس دور سے آگے شیعہ وھابیت ایک تحریک کی شکل میں وارد ھوا اور آج تک شدو مد اور مسلسل عروج پر ھے، گرچہ اس طبقہ فکر نے کبھی بھی اس لقب "شیعہ وھابی" کو پسند نہیں کیا لیکن ان کے مخالفین نے ان کو موحد یا شیعہ علی کا لقب دینے کی بجائے وھابی شیعہ /شیعہ سلفی ازم/ایرانی وھابی ازم کے طعنے دئے حتی کہ ایک ایرانی قلمکار لکھتا ھے "آج کل مصطفی حسینی طباطبائی تھران میں وھابی شیعت کا بہت بڑاداعی و مبلغ ھے اور نوجوانوں کو گمراہ کر رھا ھے."
جب کہ آغا سیدعلی اصغر غروی نے جب "امام الگوئ سیاسی یا پیشوای دینی" اور "رائج عزاداری سنت ھے یا بدعت" پر مقالے لکھے تو اس کو بھی وھابی شیعت کا مبلغ و داعی قرار دیا گیا.

No comments:

Post a Comment