41. حدیث قرطاس اور حسبنا کتاب اللہ:
حدیث قرطاس کو اکثر وھابی
شیعہ مسترد کرتے ھیں.کہ جب رسول ص بار بار صرف قرآن یا قرآن وسنت یا پھر
قرآن و عترت کو ھدایت کا منبع کے طور پر چھوڑ کر جانے کی روایات موجود تھے
پھر آخری وقت لکھنے کی ضرورت کیا تھی کہ کچھ لکہ کر جاوں تاکہ تم گمراہ نہ
ھوں.اسی لیے آیت اللہ برقعی حدیث قرطاس کو جعلی من گھڑت قرار دے کر اس کو
خلاف عقل وقرآن اور حضرت عمر کو بدنام کرنے کیلے مجوسی سازش قرار دیتے تھے
اور کھتے ھیں کہ نبی امی ص کا یہ فرمانا کہ میں کچھ لکھتا ھوں
حالانکہ
آپ ص کچھ لکھ نھیں سکتے تھے بلکہ لاو میں املا کراتا ھوں یا لکھواتا ھوں
ھونا چاھیے تھا جو اس من گھڑت روایت میں نھیں.اور جب علی ع نے صرف قرآن(نہ
کہ قرآن و سنت یا قرآن وعترت) کو نھج البلاغہ میں گمراھی کے زمانہ میں
ھدایت کا امام "کانھم ائمۃ الکتاب ولیس الکتاب امامھم" قرار دے رھے ھیں اور
حضرت فاطمہ ع اپنی مناجات میں قرآن کو کافی قرار دے کر "اور خدا نے جو
کتاب نازل کی وہ جملہ کافی ھے ھدایت کیلے" مھر ثبت و تصدیق کی.اور خود قرآن
میں "کیا ان لوگوں کیلے کافی نھیں جو کتاب ھم نے آپ پر نازل کی"؟ فرمایا
گیا.پھر کیا حسبنا کتاب اللہ سیاق و سباق کے حوالے سے غلط ھے ان تین مواقع
پر.بھرحال ڈاکٹر مصطفی حسینی طباطبائی اور کچھ دیگر وھابی شیعہ کسی حد تک
"اھل قرآن" ھیں اور "کیا قرآن کو حدیث کے بغیر سمجھا جا سکتا ھے" پر ان کی
آڈیو درس اور مقالے موجود ھیں.اور"نھضت ربانی" جو ایران کے اھل قرآن بھی
سمجہے جاتے ھیں ڈاکٹر کلھر بھی حسبنا کتاب اللہ کو عین حق اور درست قرار
دیتے ھیں.لیکن اکثر و بیشتر وھابی شیعہ قرآن و متواتر احادیث جو خلاف قرآن و
عقل نا ھوں اس کی حجیت کے قایل ھیں.اور قرطاس کی حدیث کو مسترد کرتے ھیں
آیت اللہ برقعی کی بہت زیادہ تحقیق ھے اس موضوع پر.
42. بارہ خلیفہ/امیر/امام والی روایت:
وھابی شیعہ بارہ امام والی
لوح جابر اثناعشری کتب کی روایت اور شیعہ سنی کی بارہ خلفا کی روایت کو رد
کرتے ھیں.ان کے خیال میں خلفاء والی روایت اور خلافت 30 سال تک رھے گی پھر
ملوکیت یہ روایت متصادم ھے 30 سال میں بارہ خلیفہ امام کون کون تھے.؟ اس
کے علاوہ بارہ خلیفہ والی روایت کے بعض روایت میں ان بارہ کی بیعت پر امت
اتفاق کرے گی پھر اتفاق/اجماع امت کی یہ سعادت اور بیعت اثناعشری کے جو
گیارہ امام گزرے اس میں سے کتنے کو یہ سعادت ملی خلافت ملی؟ اور ی
ا
روایت ھے کہ یہ سب قریش سے ھوں گے تو حسن ع یا حسین ع کی اولاد سے ھونا یا
معصوم ھونے کا ذکر نھیں اور نا ھی واجب الاطاعت مفترض الطاعت ھونے کا.نیز
ان کے نام بتائے نھیں گئے پھر اس کو پیشن گوئی سے زیادہ اھمیت نھیں دے سکتے
جیسا کہ 30 جھوٹے کذاب دجال مدعیان نبوت ھونے یا پھر شیعہ اثناعشری کتب
میں امام مھدی فرزند حسن عسکری ع کے بعد بارہ مزید مھدی آنے کی پیشن گوئی
ھے کیا ان 30 مدعیان نبوت اور بارہ مھدیوں کے نام بھی رسول ص نے بتائے یا
ان کے نام پر مورخین اور محدثین اختلاف کے شکار ھیں.اس موضوع پر حیدر علی
قلمداران نے مفصل بحث کیا ھے کتاب شاھراہ اتحاد بررسی نصوص امامت اور کتاب
"بت شکن(الکافی عقل و قرآن کے خلاف روایات)" آیت اللہ برقعی نے.
43. رسول اللہ ص کی بیٹیاں:
وھابی شیعہ رسول ص کی چار حقیقی/سگی بیٹیوں کے قائل ھیں.اور قل لازواجک
وبناتک میں چاروں بیٹیوں کو بنات کی مصداق قرار دیتے ھیں.نیز حضرت عثمان بن
عفان کو حقیقی داماد رسول ص اور ذوالنورین سمجھتے ھیں اور "تمھیں رسول ص
کی دامادی کا شرف حاصل ھوا جو ان دونوں(حضرت ابوبکروعمر) کونھیں ملا" نھج
البلاغہ میں اسی شرف دامادی کی طرف اشارہ سمجھتے ھیں.
44. اوقات نماز:
وھابی شیعہ نمازوں کے الگ الگ پڑھنے کے قایل ھیں
اور علی ع نے نھج البلاغہ اور وقعہ صفین اور الغارات میں جو اوقات الگ الگ
بتائے ھیں.اسی کو درست قرار دیتے ھیں اور علی اصغر بنابی اور آیت اللہ
برقعی کی مساجد میں پانچ وقت الگ الگ وقت میں اذان و نماز باجماعت کا
اھتمام ھوتا تھا.وھابی شیعہ اذان میں علی ع کی ولایت کی گواھی جس نیت سے
بھی دے بدعت سمجھتے ھیں البتہ یہ باقی الفاظ اذان اثناعشری کے مطابق ھی
دیتے ھیں.آغا سید مصطفی حسینی طباطبایی دو نمازوں کو اکھٹا کر کے پڑھنے کو
بدعت قرار دیتے ہیں ان کے نزدیک رسول ص نے غدیر خم کے روز باوجود سفر کی
حالت میں ھونے کے نمازوں کو الگ الگ ان کے اوقات میں پڑھی،جب کہ ان کا کہنا
ھے کہ امام حسین ع نے بھی کربلا میں روز عاشور(باوجود سفر میں ھونے کے)
نماز ظھر کو اس کے افضل وقت میں الگ کر کے پڑھی جمع کر کے عصر کی نماز کو
ساتھ ظھر کے نہیں پڑھی.پس آغا مصطفی اور دیگر وھابی شیعہ فکر کے حامل علما
جمع صلاتین کو بدعت سمجھتے ھیں اور خلاف قرآن.
45. نکاح ام کلثوم اور اسمائے فرزندان و دختران آئمہ ع:
وھابی شیعہ میں نکاح ام کلثوم پر کچھ اختلاف ھے کچھ اس کو قبول کرتے ھیں
بعض کو اشکال ھے.لیکن اکثریت ام کلثوم حقیقی بیٹی زھرا ع و علی ع کے عمر بن
خطاب کے ساتھ نکاح کے قایل ھیں.آیت اللہ برقعی کھتے ھیں کہ عمر داماد علی ع
تھے جن سے ام کلثوم بنت فاطمہ کا نکاح ھوا اور عمر کے دو اولاد ان سے
ھوئیں.یہی حیدر علی قلمداران کا نظریہ بھی ھے.آیمہ نےاپنے فرزندوں کے نام
ابوبکروعمر عثمان اور بیٹیوں کے نام عائشہ رکھے. اور برقعی اس کو خلفا وعلی
ع کے درمیان عدم رقابت اور دوستی و محبت کا ثبوت قرار دیتے ھیں.