Wednesday, 14 January 2015

وھابی شیعت پر ایک طائرانہ نظر-اختتامیہ:

Thanx to sis Bushra Mahjabeen to provide this article

Regards:Marhaba Ali Balti

وھابی شیعت پر ایک طائرانہ نظر-اختتامیہ:

وھابی شیعت پر ایک طائرانہ نظر-اختتامیہ:

الحمد اللہ پچاس نکات پر مشتمل نظریات وعقائد وھابی شیعت پر اس آرٹیکل کو کلوز کررھے ھیں.گرچہ مزید کچھ نکات اس طبقہ فکر کے متعلق گوش گزار کرنا چاھتی تھی.لیکن وقت کی تنگی دامنی کی وجہ سے ھم پچاس نکات پر ھی اس آرٹیکل کا اختتام کر رھے ھیں اور ان پچاس نکات کی بدولت آپ کو اس طبقہ فکر کے متعلق بہت ساری معلومات حاصل ھوئی ھوں گی.گر کبھی فرصت کے لمحات دستیاب ھوں تو کچھ نکات کا اضافہ اس آرٹیکل میں کروں گی.فی الحال یہ آرٹیکل مکمل ھوا.اس میں کمی بیشی نظر آئیں تو مطلع کر دیں.آخر میں ایک گزارش کہ وھابی شیعہ اگرچہ کسی فرقہ کا نام نہیں بلکہ کوئی شخص ایسا نہیں جو خود کو وھابی شیعہ کہے لیکن ان کے مخالفین ان کو ان افکار و نظریات کی وجہ سے یہ لقب دیتے ھیں جو ھم نے بیان کئے ھیں .یعنی اس سوچ و فکر و نظریہ کے حاملین کو ان کے مخالفین وھابی شیعہ قرار دیتے ھیں.چونکہ یہ ان کے نظریات ھیں درست ھے یا غلط اس پر ھماری گفتگو اور ھدف نھیں بلکہ ان کے متعلق معلومات دینی تھی جو ھم دے چکے کسی بحث تکرار وحجت کی اس لئے زحمت نا کریں.والسلام
بی ایم نور بلتستانی
46. غلو ازم اور غلات:
وھابی شیعہ غلو اور غالیوں کے سخت خلاف اور ان کے ھاتھ کا بناکھانا اور ان سے میل ملاپ کو درست نھیں سمجھتے.ان کے نزدیک غالی کائنات کے تمام مشرکین سے بدتر مشرک ھیں اور ان لوگوں نے اھل بیت ع کے ساتھ ایسا سلوک اور ان کی شان میں غلو کیا جیسے عیسی کے ساتھ عیسائیوں نے کیا.اھل بیت ع ان سے بری ھیں اور روز قیامت ان غالیوں کو اپنا دشمن قرار دے کر ان سے برات کا اظھار کریں گے.اس موضوع پر حیدر علی قلمداران قمی نے "راہ نجات از شر غلات" کے نام سے بھترین کتاب لکھی .

47. صفات الھی:
وھابی شیعہ صفات خدائی ید،ساق،نظر وغیرہ کے حوالے سے نجدی/حنبلی وھابیوں سے مختلف نظریہ رکھتے ھیں اور اثناعشری،زیدی اور معتزلۂ سے متفق ھیں ان الفاظ سے وہ خدا کا ھاتھ،ساق اور اللہ کو دیکھنا مراد نہیں لیتے اسی طرح استوی کے معنی میں بھی یہ اثناعشری اور معتزلہ وزیدی شیعوں کا ھم فکر ھیں.ان کے نزدیک اللہ کو دیکھنا یہ ایک ناممکن اور خلاف قرآن وسنت نظریہ ھے.

48.روضہ خوانی:
روضہ خوانی کے نام پر اھل بیت ع اور آئمہ ھدی کو الوھیت کے مقام پر بٹھانا اور غلو مبالغہ آرائی پر مشتمل محافل عزاداری کو وھابی شیعہ حرام جانتے ھیں.ان مجالس میں جھوٹ پر مبنی قصے کہانیاں سنائی جاتی ھیں اس کے سخت خلاف ھیں.بلکہ ایسے جھوٹے مصائب کے انبار لگانا ان کے نزدیک سب سے بڑا ظلم ھے اھل بیت ع اور امام حسین ع پر.

49. سنیوں کے پیچھے نماز:
وھابی شیعہ چونکہ تقیہ کو رد کرتے ھیں اور علی ع کا خلفاء کے پیچھے ان کی اقتدا میں 25 سال نماز پڑھنا بطور تقیہ نہیں تھا کہ علی ع 25 سال منفرد اور بغیر جماعت کے نماز پڑہیں.بلکہ مسلمانوں کے ساتھ جماعت میں شریک ھوئے اور خلفا کے پیچھے نماز پڑھی بغیر تقیہ و انفرادی نیت کے.اس لئے وھابی شیعہ سنیوں کے پیچھے بغیر تقیہ اور انفرادی نیت کے بغیر نماز پڑھنے کو درست سمجھتے ھیں.

50. ولایت تکوینی اور تفویض:
وھابی شیعت کے افراد ولایت تکوینی اور تفویض کا عقیدہ نھیں رکھتے اور اس کو شرک قرار دیتے ھیں.خطبہ بیان اور دیگر شرک و غلو آمیز کلام سے اھل بیت ع اور آئمہ ھدی کو مبری قرار دیتے ھیں.درسی از ولایت آیت اللہ برقعی اور راہ نجات از شر غلاۃ-ولایت اس موضوع پر اعلی کتب ھیں.




41. حدیث قرطاس اور حسبنا کتاب اللہ:
حدیث قرطاس کو اکثر وھابی شیعہ مسترد کرتے ھیں.کہ جب رسول ص بار بار صرف قرآن یا قرآن وسنت یا پھر قرآن و عترت کو ھدایت کا منبع کے طور پر چھوڑ کر جانے کی روایات موجود تھے پھر آخری وقت لکھنے کی ضرورت کیا تھی کہ کچھ لکہ کر جاوں تاکہ تم گمراہ نہ ھوں.اسی لیے آیت اللہ برقعی حدیث قرطاس کو جعلی من گھڑت قرار دے کر اس کو خلاف عقل وقرآن اور حضرت عمر کو بدنام کرنے کیلے مجوسی سازش قرار دیتے تھے اور کھتے ھیں کہ نبی امی ص کا یہ فرمانا کہ میں کچھ لکھتا ھوں حالانکہ آپ ص کچھ لکھ نھیں سکتے تھے بلکہ لاو میں املا کراتا ھوں یا لکھواتا ھوں ھونا چاھیے تھا جو اس من گھڑت روایت میں نھیں.اور جب علی ع نے صرف قرآن(نہ کہ قرآن و سنت یا قرآن وعترت) کو نھج البلاغہ میں گمراھی کے زمانہ میں ھدایت کا امام "کانھم ائمۃ الکتاب ولیس الکتاب امامھم" قرار دے رھے ھیں اور حضرت فاطمہ ع اپنی مناجات میں قرآن کو کافی قرار دے کر "اور خدا نے جو کتاب نازل کی وہ جملہ کافی ھے ھدایت کیلے" مھر ثبت و تصدیق کی.اور خود قرآن میں "کیا ان لوگوں کیلے کافی نھیں جو کتاب ھم نے آپ پر نازل کی"؟ فرمایا گیا.پھر کیا حسبنا کتاب اللہ سیاق و سباق کے حوالے سے غلط ھے ان تین مواقع پر.بھرحال ڈاکٹر مصطفی حسینی طباطبائی اور کچھ دیگر وھابی شیعہ کسی حد تک "اھل قرآن" ھیں اور "کیا قرآن کو حدیث کے بغیر سمجھا جا سکتا ھے" پر ان کی آڈیو درس اور مقالے موجود ھیں.اور"نھضت ربانی" جو ایران کے اھل قرآن بھی سمجہے جاتے ھیں ڈاکٹر کلھر بھی حسبنا کتاب اللہ کو عین حق اور درست قرار دیتے ھیں.لیکن اکثر و بیشتر وھابی شیعہ قرآن و متواتر احادیث جو خلاف قرآن و عقل نا ھوں اس کی حجیت کے قایل ھیں.اور قرطاس کی حدیث کو مسترد کرتے ھیں آیت اللہ برقعی کی بہت زیادہ تحقیق ھے اس موضوع پر.

42. بارہ خلیفہ/امیر/امام والی روایت:
وھابی شیعہ بارہ امام والی لوح جابر اثناعشری کتب کی روایت اور شیعہ سنی کی بارہ خلفا کی روایت کو رد کرتے ھیں.ان کے خیال میں خلفاء والی روایت اور خلافت 30 سال تک رھے گی پھر ملوکیت یہ روایت متصادم ھے 30 سال میں بارہ خلیفہ امام کون کون تھے.؟ اس کے علاوہ بارہ خلیفہ والی روایت کے بعض روایت میں ان بارہ کی بیعت پر امت اتفاق کرے گی پھر اتفاق/اجماع امت کی یہ سعادت اور بیعت اثناعشری کے جو گیارہ امام گزرے اس میں سے کتنے کو یہ سعادت ملی خلافت ملی؟ اور یا روایت ھے کہ یہ سب قریش سے ھوں گے تو حسن ع یا حسین ع کی اولاد سے ھونا یا معصوم ھونے کا ذکر نھیں اور نا ھی واجب الاطاعت مفترض الطاعت ھونے کا.نیز ان کے نام بتائے نھیں گئے پھر اس کو پیشن گوئی سے زیادہ اھمیت نھیں دے سکتے جیسا کہ 30 جھوٹے کذاب دجال مدعیان نبوت ھونے یا پھر شیعہ اثناعشری کتب میں امام مھدی فرزند حسن عسکری ع کے بعد بارہ مزید مھدی آنے کی پیشن گوئی ھے کیا ان 30 مدعیان نبوت اور بارہ مھدیوں کے نام بھی رسول ص نے بتائے یا ان کے نام پر مورخین اور محدثین اختلاف کے شکار ھیں.اس موضوع پر حیدر علی قلمداران نے مفصل بحث کیا ھے کتاب شاھراہ اتحاد بررسی نصوص امامت اور کتاب "بت شکن(الکافی عقل و قرآن کے خلاف روایات)" آیت اللہ برقعی نے.

43. رسول اللہ ص کی بیٹیاں:
وھابی شیعہ رسول ص کی چار حقیقی/سگی بیٹیوں کے قائل ھیں.اور قل لازواجک وبناتک میں چاروں بیٹیوں کو بنات کی مصداق قرار دیتے ھیں.نیز حضرت عثمان بن عفان کو حقیقی داماد رسول ص اور ذوالنورین سمجھتے ھیں اور "تمھیں رسول ص کی دامادی کا شرف حاصل ھوا جو ان دونوں(حضرت ابوبکروعمر) کونھیں ملا" نھج البلاغہ میں اسی شرف دامادی کی طرف اشارہ سمجھتے ھیں.

44. اوقات نماز:
وھابی شیعہ نمازوں کے الگ الگ پڑھنے کے قایل ھیں اور علی ع نے نھج البلاغہ اور وقعہ صفین اور الغارات میں جو اوقات الگ الگ بتائے ھیں.اسی کو درست قرار دیتے ھیں اور علی اصغر بنابی اور آیت اللہ برقعی کی مساجد میں پانچ وقت الگ الگ وقت میں اذان و نماز باجماعت کا اھتمام ھوتا تھا.وھابی شیعہ اذان میں علی ع کی ولایت کی گواھی جس نیت سے بھی دے بدعت سمجھتے ھیں البتہ یہ باقی الفاظ اذان اثناعشری کے مطابق ھی دیتے ھیں.آغا سید مصطفی حسینی طباطبایی دو نمازوں کو اکھٹا کر کے پڑھنے کو بدعت قرار دیتے ہیں ان کے نزدیک رسول ص نے غدیر خم کے روز باوجود سفر کی حالت میں ھونے کے نمازوں کو الگ الگ ان کے اوقات میں پڑھی،جب کہ ان کا کہنا ھے کہ امام حسین ع نے بھی کربلا میں روز عاشور(باوجود سفر میں ھونے کے) نماز ظھر کو اس کے افضل وقت میں الگ کر کے پڑھی جمع کر کے عصر کی نماز کو ساتھ ظھر کے نہیں پڑھی.پس آغا مصطفی اور دیگر وھابی شیعہ فکر کے حامل علما جمع صلاتین کو بدعت سمجھتے ھیں اور خلاف قرآن.

45. نکاح ام کلثوم اور اسمائے فرزندان و دختران آئمہ ع:
وھابی شیعہ میں نکاح ام کلثوم پر کچھ اختلاف ھے کچھ اس کو قبول کرتے ھیں بعض کو اشکال ھے.لیکن اکثریت ام کلثوم حقیقی بیٹی زھرا ع و علی ع کے عمر بن خطاب کے ساتھ نکاح کے قایل ھیں.آیت اللہ برقعی کھتے ھیں کہ عمر داماد علی ع تھے جن سے ام کلثوم بنت فاطمہ کا نکاح ھوا اور عمر کے دو اولاد ان سے ھوئیں.یہی حیدر علی قلمداران کا نظریہ بھی ھے.آیمہ نےاپنے فرزندوں کے نام ابوبکروعمر عثمان اور بیٹیوں کے نام عائشہ رکھے. اور برقعی اس کو خلفا وعلی ع کے درمیان عدم رقابت اور دوستی و محبت کا ثبوت قرار دیتے ھیں.




32. جعلی حدیث کسا اور جعلی حدیث غدیر:
وھابی شیعہ اگرچہ اس حدیث غدیر اور حدیث کسا کو تسلیم کرتے اور بالکل درست سمجھتے ھین جو کہ شیعہ سنی مستند کتابوں میں متفق علیہ ھے.لیکن اثناعشری کے ھاں جو دوسری حدیث کسا اور غدیر ھے اس کو من گھڑت اور غیر مستند قرار دیتے ھیں اور وھابی شیعہ علماء نے اس دوسری جعلی حدیث کسا و حدیث غدیر کے رد پر کتابیں لکھی ھیں.خصوصا الامینی کی الغدیر کا وقتا فوقتا پوسٹ مارٹم کرتے رھے ھیں وھابی شیعہ علماء.

33. کلمہ طیبہ:
وھابی شیعہ چونکہ اثناعشری کے ھاں رائج امامت کے تصور اور علی ع کی امامت کیلے نص کے موجود ھونے کا قائل نھیں اس لئے ان کے نزدیک امام دین کا جزو نھیں بلکہ تابع دین ھے اور خود علی ع جو کلمہ پڑھ کر مسلمان کہلائے یا مومن کہلائے وہ کلمہ "لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ" ھے اس میں اضافہ ایک جسارت و بدعت اور علی ع کے نھج البلاغۂ کے فرامین و ارشادات اور مناجات علی ع کے خلاف بھی ھے کیونکہ آپ ع صرف شھادتین کو ھی نجات کا ذریعہ قرار دیتے تھے.

34. خمس، عوام کی بیچارگی:
وھابی شیعت کے افکار کے حامل حیدر علی قلمداران، نے اس پر مستقل کتاب لکھی کہ خمس جنگی غنائم تک محدود ھے اور عوام کے مکاسب سے اس کو لینا ایک ظلم ھے.اسی نظریہ کو آغا موسی الموسوی، احمد الکاتب، آیت اللہ برقعی،آیت اللہ شریعت سنگلجی آغا مصطفی حسینی طباطبائی وغیرہ وھابی شیعت کے مبلغین نے جابجا اپنی تحریروں میں بیان کیا.

35. وحی کے نزول کا اختتام اور حجت بھی ختم:
وھابی شیعہ رسول ص کے بعد نزول وحی کے ھر دعوی کو اسلام سے متصادم اور قرآن کے خلاف سمجھتے ھیں.اس کے علاوہ رسول ص کے بعد کسی کو حجت نہیں سمجھتے یعنی محمد ص کی آمد اور آپ پر قرآن کے نزول کے بعد پیغام الھی کو رسول نے مکمل پھنچا کر دنیا سے چلے گئے تو اب " تمت بنبینا الحجت" جو علی ع کا قول بھی ھے کسی اور کی حجت کے قائل نھیں.اور رسول ص اور قرآن مجید کو ھر زمانے کا تاقیامت امام و راھنما(امام زمان) سمجھتے ھیں.

36. صوفی ازم:
تصوف اور صوفی ازم کے وھابی شیعہ سخت خلاف ھیں.اور تصوف کو ایک غیر اسلامی پودا سمجھتے ھیں جس کو اسلام کی زمین میں لگایا گیا.صوفیوں کو ھی تمام گمراھیوں اور بدعات کا محور گردانتے ھیں.مستقل کتب ان کے خلاف "صوفی گری" کے نام سے ایرانی وھابی شیعوں نے لکھی ھیں.

37. اولی الامر،راسخون فی العلم اور اھل الذکر:
ان اصطلاحات کو عام اثناعشری پنجتن پاک ع سے متعلق قرار دے کر تاویلیںکرتے ھیں.جب کہ وھابی شیعہ ان تاویلوں کو مسترد کرتے ھیں.اور اولوالامر سے متعلق ان کا نظریہ ھے کہ لشکروں کے امیر یا جن کو رسول ص امیر و قائد بنا کر بھیجتے وہ مراد ھیں.وھابی شیعت کے بانی شریعت سنگلجی کے استاد آیت اللہ اسداللہ موسوی میراسلامی نے مستقل کتاب"اولوالامر کے معنی " پر لکھی جس میں حضرت ابوبکر و عمرو عثمان و علی چاروں کو اولوالامر قرار دیا.جب کہ آیت اللہ برقعی نے تفسیر تابشی قرآن میں کئی صفحات پر بحث میں اسی موقف کو دھرایا ھے.اور شاھراہ اتحاد بررسی نصوص امامت میں حیدر علی قلمداران نے اور التشیع سیاسی والتشیع دینی میں احمد الکاتب نے بھی اسی طرز فکر کو اپنایا.

38. آیت تطھیر اور آیت مودۃ قربی:
جیسا کہ اثناعشری ان دو آیات کو پنجتن ع تک محدود کرتے ھیں.جب کہ شان نزول اور سیاق و سباق کو نظرانداز کر کے آیات کے باھمی ربط کو خاطر میں نھیں لاتے.جب کہ وھابی شیعہ اھل بیت کے اصل مصداق آیت کی رو سے ازواج رسول اور بعد میں بیت علی ع کو دعائے رسول کی بدولت اس آیت میں داخل کرتے ھیں.اور نھج البلاغہ کی روشنی میں آل جعفر،آل عقیل،آل حارث و حمزہ کو بھی اھل بیت قرار دیتے ھیں.اس کے علاوہ آیت مودت کو مکی سورت قرار دے کر اثناعشری تاویلات کو رد کرتے ھیں.

39. انصارومھاجرین و شوری:
وھابی شیعہ نھج البلاغہ کی روشنی میں انصار و مھاجرین کو حق شوری کو درست اور انتخاب خلافت کو صحیح قرار دیتے ہیں اگرچہ اھلیت علی ع کے پاس تھی لیکن علی ع نے نص جلی اپنی خلافت پر ھونے کا ذکر نھیں کیا بلکہ اپنی صلاحیت و فضیلت کو خلافت کے اھل کے طور پر پیش کیا.وھابی شیعہ اصحاب رسول ص کو مرتد قرار نھیں دیتے بلکہ ورایت الناس یدخلون فی دین اللہ افواجا کے مصداق اصحاب رسول کو 3 یا 9 نفر قرار نھیں دیتے.

40. سب وشتم اور لعنت:
وھابی شیعہ سب ولعن اور شتم کو خلاف تعلیمات اھل بیت ع قرار دیتے ھیں.اور اس طرز عمل کو شیعان معاویہ کا کرار قرار دیتے ھیں کہ کسی کو سب وشتم اور لعنت کیا جائے. اس کو نھج البلاغہ میں علی ع کے حکم کہ جب آپ کے شیعہ معاویہ اور اس کے شیعہ پر سب و شتم کر رھے تھے فرمایا کہ تم سب کرنے والے مت بنو اور امام جعفر صادق ع کا قول جس نے کسی انسان کوکہا اے خنزیر، تو وہ ھمارا شیعہ نھیں.اور دیگر حکم آئمہ ھدی ع کے خلاف سمجھتے ھیں.اور تبری ء کے نام پر دوسروں کے مقدسات کی توھین کو برا خیال کرتے ھیں.اور دعائے صنمی قریش اور زیارات عاشورا جہاں خلفائے ثلاثہ پر لعنت وارد ھے اھل بیت ع کے خلاف ایک جعل کردہ سازش سمجھ کر ان کو رد کرتے ھیں.








21. تقیہ کے متعلق:
جس تقیہ کو شیعہ اثناعشری میں آئمہ ع سے منسوب کیا گیا ھے وھابی شیعہ اس کو رد کرتے ھیں اور آئمہ ع پر اس کو جھوٹ سمجھتے ھیں.اور رائج تقیہ کو آئمۂ ع کی کردار کشی اور ان کو بدنام کرنے کا ذریعہ قرار دیتے ھوئے تقیہ کو ناجائز اور جھوٹ قرار دیتے ھیں.

22. متعہ اور ازدواج موقت:
متعہ کو وھابی شیعہ حرام اور زنا قرار دیتے ھیں.اس کو خلاف شرع اور خلاف قرآن قرار دے کر ھر اس روایت کو جو کتب حدیث میں نکاح موقت سے متعلق وارد ھیں جھوٹ کا پلندہ سمجھتے ھیں کہ جس کو دشمنان اسلام نے ازدواج اسلامی کو خراب کرنے اور فحاشی پہیلانے کیلے رواج دیا.

23. زیارت عاشورا،زیارت جامعہ اور دعائے ندبہ اور دعائے توسل:
وھابی شیعہ زیارت عاشورا،زیارت جامعہ کو سندا غیر مستند مانتے ھیں.اور ان کے متن کو خلاف قرآن سمجھتے ھیں.اور من گھڑت.دوسری طرف دعائے توسل کو شرک آمیز اور قرآنی تعلیمات کے خلاف سمجھتے ھیں.اور دعائے ندبہ کو بھی من گھڑت فتنہ انگیز دعا قرار دیتے ھیں. اور اس دعائے ندبہ کے رد میں مستقل کتب بھی وھابی شیعہ علما نے لکھی ھیں.

24. قصیدہ اور مدح سرائی:
وھابی شیعہ قصیدہ اور مدح کے نام پر غلو آمیزا ور مبالغہ آرائی پر مبنی قصیدوں اور مدح کے سخت خلاف ھے.آغا علی اصغر موسوی غروی نے اس پر مقالہ تحریر کیا ھے.

25. مرثیہ اور نوحہ خوانی:
وھابی شیعہ نوحہ خوانی اور مرثیوں کو جاھلانہ کاموں سے تشبیہ دیتے ھیں اور اس کو خلاف شریعت سمجھتے ھیں.آغا اصغر غروی موسوی نے نوحھ و مرثیہ خوانی کے رد میں مقالہ لکھا ھے.

26. عزاداری کے رسومات اور شبیہ سازی:
وھابی شیعہ عزاداری کے نام پر سینہ کوبی،زنجیر زنی قمہ زنی آگ پر ماتم کو غیراسلامی اور ناجایز حرام قرار دیتے ھیں.مزیر گھوڑا پرستی علم پرستی اور شبیہ پرستی تابوت پرستی کے بھی سخت خلاف ھیں اور اس کو مجوسیت و مشرکین کے اعمال سمجھتے ھیں.

27. بکاء وماتم اور گریہ:
وھابی شیعہ میں سے کچھ افراد ماتم اور گری کو بھی صبر کے منافی قرار دیتے ھیں.اور اس کو اسلامی تعلیمات کہ وفات پر تین دن سے زیادہ سوگ حرام ھے سے متصادم سمجھتے ھیں.ان کے خیال میں کسی کی وفات پر انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھنا اور خدا کی امانت کو واپس لینے پر صبر کرنا چاھیے خواہ کوئی بھی ھو.

28. تقلید حرام:
وھابی شیعہ تقلید کو حرام قرار دیتے ھیں اور تحقیق و اجتھاد کے حق میں ھے.ان کے نزدیک علماء سے رجوع کرنا تو درست ھے لیکن ھر حال میں خواہ قرآن کے خلاف بھی مجتھد کی بات ھو اس کو قبول کرنا شرک اور ان علما کو بنی اسرائیل کی طرح ارباب بنانا ھے.

29. فقہ جعفری اور فروعی مسائل:
وھابی شیعہ نماز،روزہ،حج و زکوۃ فقہ جعفری کے مطابق ادا کرتے ھیں اور عموما سجدگاہ بھی استعمال کرتے ھیں.ھاتھ چھوڑ کر اور اس کے علاوہ وضو بھی جعفری فقہ کے مطابق ادا کرتے ھیں.اور بغض ان میں سے وضو میں پاؤں دھونے کو اور سجدگاہ استعمال نہ کرنے کو بھی درست سمجھتے ھیں.

30. تبرکات،پتھر درخت قدم گاہ:
تبرکات کے نام پر پتھر درخت اور قدم گاہ یا جعلی ضریحوں کی عبادت کو وھابی شیعہ درست قرار نھیں دیتے.بلکہ ایسے درخت پتھر قدم گاہ کو مٹانے کے حق میں ھوتے ھیں تاکہ یہ شرک کی فیکٹریاں نہ بن جائے.


31. تعویز گنڈے اور نقش :
وھابی شیعہ تعویز گنڈے کے سخت خلاف ھیں اور جو نقوش دستیاب ھیں برکات کے نام پر ان کو یکسر مسترد کرتے ھیں.ان کے مطابق قرآن سے تعویز بنانا قرآن کو ترک کرنے اور اصل مقصد قرآن سے انحراف ھے.اور قرآن یا غیر قرآن سے تعویز بنانے اور امام ضامن باندھنے کو بھی ناجائز و شرک قرار دیتے ھیں.










16. امام مھدی،غیبت،انتظار ،رجعت:
حنبلی وھابی آخری زمانے میں ایک مھدی کی آمد کے قائل ھیں.جب کہ شیعہ وھابی حضرات کسی امام مھدی کے وجود کو مکمل رد کرتے ھیں ان کا عقیدہ ھے کہ امام حسن عسکری ع لاولد فوت ھوگئے تو بعض دنیاپرستوں نے ان کیلے ایک بیٹے کا وجود فرضی طور پر اس لئے مشھور کیا تاکہ ان کے نام پر خمس کے مزے اڑائیں.اس سازش کے شرکاء نے خود کو امام مھدی کا نائب قرار دے کر دنیوی مفادات حاصل کیے.مھدی کو وھابی شیعہ ایک افسانہ قرار دیتے ھیں اور ان کے رجعت کو خلاف قرآن ایک واقعہ اور ڈرامۂ سمجھتے ھیں.ان کا عقیدہ ھے کوئی مھدی اسلام کے مطابق نھیں بلکہ شیعہ سنی کتب میں اسلام دشمنوں نے مہدی کے متعلق روایات داخل کیے.

17. اماموں کا معصوم و منصوص ھونا:
تمام وھابی شیعہ مھدی جن کا وجود ھی مشکوک ھے کے علاوہ باقی گیارہ اماموں کی عزت کرتے ھیں.ان کو لیڈر مانتے ھیں.لیکن ان سب کو معصوم عن الخطاء اور منصوص من اللہ اور مفترض الطاعت نھیں سمجھتے. ان کے مطابق امام تابع دین ھے جزو دین نھیں.

18. منابع و کتب:
سب سے زیادہ دلائل اپنے موقف کے حق میں وھابی شیعہ قرآن سے دیتے ھیں،جس کے بعد نھج البلاغہ کو اپنے عقائد و نظریات کے صحیح ھونے کے طور پر پیش کرتے ھیں.اس کے علاوہ صحیفہ کاملہ سجادیہ سے بہت ساری عبادات نقل کرتے ھیں اور صحیفہ علویہ سے بھی خوب استفادہ کرتے ھیں.تاریخ کے حوالے سے الغارات ثقفی،وقعہ صفین اور الجمل نامی نصر ابن مزاحم کی قدیم ترین شیعہ اثناعشری کتب بھی زیادہ تر استعمال کرتے ھیں. البتہ اس کے علاوہ بھی شیعہ احادیث کی روایات کو سب سے زیادہ استعمال بطور حوالہ کرتے ھیں.لیکن سنی کتب حدیث بھی بسا اوقات استعمال کرتے ھیں.اور بطور کل شیعہ سنی زیدی کتب سے بھی استفادہ کرتے ھیں بشرطیکہ قرآن کے خلاف نا ھو ورنہ خواہ کتنی صحیح سند کی احادیث ھو قرآن کے مخالف ھو تو رد کر دیں گے.

19. خلفاء راشدین:
وھابی شیعہ اگرچہ علی ع کو تمام صحابہ سے افضل اور خلافت کے حقدار سمجھتے ھیں.البتہ چونکہ بطور نص علی ع کی خلافت کے موجود ھونے کے انکاری ھیں.تو جب خلیفہ اول دوم وسوم کو امت خصوصا مھاجرین نے منتخب کیا اور علی ع نے ان کے ساتھ اچھا سلوک اور ان کی تعریفیں کیں.اس لیے ان 3 کی عزت واحترام اور فضیلت بطورسابقین اولون کے قایل ھیں.خصوصا حضرت عمر کے حد درجہ احترام کرتے ھیں.

20. یزید و معاویہ:
چونکہ علی ع نے مختلف روایات اور نھج البلاغہ میں مذمت اور خلاف اسلام سازشوں سے پردہ اٹھایا ھے اس لیے وھابی شیعہ علی ع کی طرح معاویہ کے سخت خلاف ھیں اور سب سے زیادہ تنقید کرتے ھیں.اسی طرح یزید کو ھی قاتل حسین اور ناشائستہ کردار کا حامل سمجھتے ھیں.




11. زیارت قبور:
قبروں کی زیارت کو اس طبقہ میں سے بعض مطلقا حرام اور زیارت قبور پر ثواب کو من گھڑت روایات قرار دیتے ھیں.حیدر علی قلمداران نے "راہ نجات از شر غلات- زیارت و زیارت نامہ" اور "ارمغان آسمان" میں اس زیارت کیلے قبروں پر جانے کو غلط عمل قرار دیا.جب کہ آیت اللہ شریعت حسن سنگلجی اور آیت اللہ ابن رضا رضوی برقعی کے مطابق قبروں کی زیارت تو جایز ھے اور اس کا مقصد صرف عبرت حاصل کرنا اور ان مردہ لوگوں کیلے بخشش کی دعا کرنا اور انبیاء و اولیا کی قبروں پر جاکر صرف تجدید اور عھد کرنا کہ دین پر چلنے میں ان کی سیرت کو اپنایں گے مقصد ھو،باقی قبروں پر ھرقسم کا سجدہ،بوسہ دینا،تبرک حاصل کرنا اور ان کا طواف وغیرہ شرک و خلاف شریعت ھے.

12. نحوست،فال اور توھمات:
شیعہ وھابی طبقہ کا عقیدہ ھے کہ نحوست دنوں میں نہیں، صفر کے مہینہ میں کوئی نحوست نہیں.اسی طرح الو بولنا ،13 نمبر کو منحوس سمجھنا قرآن سے فال نکالنا، کالی بلی کے راستہ کاٹنے وغیرہ کو منحوس سمجھنا اور اسی طرح کسی دن کو سعد کا باعث سمجھنا یہ سب توھمات ھیں جن کی کوئی شرعی حیثیت نھیں بلکہ مشرکین ضعیف العقیدہ لوگوں کی بکواسات ھیں.

13. ستاروں کے اثرات و احوال:
ستاروں کا حال دیکھنا زائچہ بنانا کیپ ری کان، ثور، وغیرہ کے ساتھ لوگوں کی قسمت کا حال ،اسٹرالوجی اور نجومی وغیرہ کو بکواسات سمجھتے ھیں.اور ان کے مطابق ھاتھ دیکھنا پالمسٹری شرکیہ عقیدہ کے حامل لوگ جو غیب دانی کا دعوی کرتے ھیں سب فضول و خلاف شرع حرکات ھیں.

14. فاتحہ خوانی،قل تیجا،چالیسواں ،برسی و دیگر رسومات:
فاتحہ خوانی،مجاور رکھنا قاری کو قبر پر بٹھانا اور باقی رسومات اسراف و تبذیر ھے.ان کے ھاں شرعی طریقہ اور سنت یہ ھے کہ میت کے گھر سے کچھ نا کھایا جائے اور میت کے گھر والے تین دن سوگ کریں اور ھمسایہ کے لوگ تین دن تک ان کو کھلایں میت کے گھر سےکھانا اور پیٹ خور اخوند و ملا کیلے پیسے دینا تاکہ کچھ رسومات اد ا کریں خلاف شرع و بدعت سمجھتے ھیں.

15. وفات مسیح ع:
جو چیز نجدی حنبلی وھابی اور وھابی شیعوں کے درمیان فرق کرتا ھے وہ وفات مسیح ھے.یعنی وھابی شیعھ کا عقیدہ ھے کہ حضرت عیسی اگرچہ صلیب پر نہیں چڑھے لیکن ان کی وفات ھوگئی اور وہ دوبارہ واپس نھیں آینگے.




2. قرآن فھمی اور تدبر قرآن:
جس موضوع پر زور دیا جاتا ھے ان کے ھاں وہ قرآن فھمی ھے کہ قرآن کو سمجھ کر پڑھیں اور اس پر تدبروغور کریں اور اپنے عقائد کی بنیاد قرآن کو بنائیں.اور کوئی عقیدہ نظریہ روایت قرآن کے خلاف نظر آئے تو اس کورد کر دیا جائے خواہ کتنا ھی صحیح السند کیوں نا ھو وہ زخرف ھے.


3. نوع انبیا و امام -نور وبشر:
اس طبقہ فکر کا نظریہ ھے کہ آئمہ بھی نوع بشر ھے.عام انسانوں کے ساتھ فرق صرف نبوت اور وحی ھے.اور نوری جسم یا روح کے نظریۂ کۂ لباس بشر میں ھم سے الگ انسان ھیں اس نظریہ کے قائل نہیں بلکہ انا بشر مثلکم کو مثل ھی مانتے ھیں اور انابشر من نور یا انا بشر غیرکم کے نظریات کو رد کرتے ھیں.

4- علم غیب اور انبیاء و اولیاء اور امام:
وھابی شیعت کے مطابق صرف اللہ" عالم الغیب" ھے اور انبیاو ائمہ اولیا مومنین باخبار الغیب ھے "یؤمنون بالغیب" ان کی صفت ھے اور اللہ بعض غیب کی باتیں/اخبار بذریعہ وحی ان کو "ذالک من انباء الغیب نوحیہ الیک" بتا دیتا ھے اظھار کر دیتا ھے (سورہ یوسف 102) اور اسی طرف اشارہ دیگر آیت میں کیا گیا ھے کۂ غیب تو صرف اللہ کے علاوہ کوئی نھیں جانتا اور جب ضرورت پڑے اللہ انبیا کو اپنی مرضی سے بذریعہ وحی اس کا اظھار کر دیتا ھے.ایسا نھیں کہ انبیاء جب چاھے غیب جانیں اپنی مرضی سے بغیر وحی کے بلکہ سراسر خدا کی مرضی اور اس کی طرف سے وحی کے بعد ھی اخبارغیب جانتے ھیں،یعنی عالم غیب نہیں بلکہ مومنین باخبار غیب ھے تمام اولیا انبیا و آئمہ.

5-مسئلہ حاضروناظر:
اس طرز فکر کا عقیدہ ھے کہ صرف اللہ تعالی ھی ھرجگہ حاضر و ناظر ھیں.اور اس کے علاوہ کسی مخلوق کی یہ صفت نھیں کہ بیک وقت ھر جگہ موجود ھو.اور ان کا نظریہ ھے کہ ارواح انبیا و اولیا جنت میں "دارالسلام" میں ھے.اور قبروں میں بقید حیات نھیں بلکہ اس دنیا سے بالکل لا تعلق اور بے خبر ھے.اور روز قیامت اسی بےخبری بعد از وفات کا ذکر خدا کے سامنے کریں گے.

6- وسیلہ اورشفاعت و سفارش:
عام حنبلی وھابیوں کی نسبت وھابی شیعہ وسیلہ حتی کہ روز قیامت سفارش و شفاعت کے منکر ھے.ان کے نزدیک شفاعت انبیاء و اولیاء قرآن سے متصادم نظریہ ھے اور ان کا کھنا ھے کہ دشمنان اسلام نے مسلمانوں کو گمراہ کرنے کیلے شفاعت روز قیامت کی من گھڑت احادیث داخل کیں.اس کے علاوہ حدیث نابینا اور وسیلہ حضرت عباس رسول کے چچا کا بطور وسیلہ حضرت عمر کے پیش کرنے کو بھی من گھڑت حدیث سمجھتے ھیں.البتہ بعض وھابی شیعہ وسیلہ کے قائل ھیں کہ اللہ کے اذن سے جو شرک سے محفوظ منھج توحید پر کاربند رھا ان کی سفارش ھوگی بعد از اذن باقی مشرک کی سفارش ھرگز نھیں ھوگی.

7. استغاثہ و استعانت غیراللہ:
غیراللہ سے غیبی امور کیلے مدد مانگنا استغاثہ استعانت و استمداد کو شرک سمجھتے ھیں.ان کے خیال میں جب مشکل کشا،حاجت روا،داتا و گنج بخشنے والا صرف خدا ھے تو ایاک نعبد وایاک نستعین اور اذ تستغثون ربکم پر کاربند ھو کر حقیقی مولا مشکل کشا حاجت روا اللہ کو پکارا جائے.یا علی مدد یاابوالفضل عباس یا سکینہ کو شرکیہ جملے قرار دیتے ھیں.

8. نذر و نیاز غیراللہ کیلے:
غیراللہ کیلے نذر و نیاز،دیگ اور لنگر کو غلط سمجھتے ھیں.ان کے نزدیک نذرو نیاز اور منت صرف خدا کیلے مانی جائے اور ان جیسے جگھوں پر کھانا لینا اور نذر و نیاز تبرکات کھانا حرام ھے.

9. غیراللہ کے نام پر ذبح و قربانی:
فلاں کے نام لے کر قربانی کی جائے تو اس کو حرام گوشت قرار دیتے ھیں.اس طرز فکر کے مطابق غیر خدا کے نام پر کچھ ذبح کرنا،قبروں درگاھوں پر ذبح کیے گئے جانوروں کا گوشت کھانا حرام ھے اور ذبح کرنے والا شرک کا ارتکاب کرتا ھے. آیت اللہ شریعت سنگلجی کتاب "توحید عبادت" میں ایک باب اس عنوان سے قائم کر کے اس شرک کو شیعہ احادیث سے مفصل رد کرتے ھیں اور قربانی کو خالص رضائے الھی کیلے کرنے کی نصیحت کرتے ھیں.

10. قبروں پر تعمیرات اور عبادات و تبرکات:
شیعہ وھابی طبقہ قبروں پر ھر قسم کی تعمیر اور قبر کو چار انگشت سے بلند کرنے کو غیرشرعی سمجھتے ھیں.ان کا خیال ھے کہ سب سے بڑے شرک کے مراکز یہ قبریں ھیں.قبہ سازی،گلکاری،چونے سے سنگ مرمر سے سجاوٹ حرام ھے.قبر کی مٹی کے علاوہ کوئی مٹی استعمال نا کی جائے اور زمین سے چار انگلیوں سے اونچی قبروں کو گرا کر سنت کے مطابق تعمیر کی جائے.اس پر آیت اللہ شریعت سنگلجی کی "توحید عبادت"، آیت اللہ برقعی کی "زیارت قبور کی بہت ساری بدعات" ملاحظہ کریں جھاں موم بتی،شمع جلانا اور چادر چڑھانا وغیرہ کو اسراف و خلاف شرع قرار دیا ہے.حیدرعلی قلمداران نے مسلمانوں کے زوال کے اسباب میں سے ایک ان قبروں اور درگاھوں پہ اسراف ں توھمات کو قرار دیا.ان کے مطابق قبرپرستی مردہ پرستی خلاف شرع اور باعث شرک عمل ھے.








وھابی شیعہ/شیعہ وھابی طبقہ کے عمومی افکار و نظریات
1- توحید :
وھابی شیعت کے لوگ عموما سب سے زیادہ توحید پر زور دیتے ھیں اور شرک کے سخت خلاف ھیں.ان کی کتب "توحید عبادت" اور برقعی قلمداران میں سب سے زیادہ فوکس اور زور اسی نظریہ توحید اور چار اقسام توحید پر کاربند رھنے کی تاکید اور ھرقسم کے شرک اکبرو اصغر سے خود کو بچانے کی نصیحت ھے. اور نھج البلاغہ سے علی ع کی وصیت " کہ توحید و سنت کے چراغوں کو جلائے رکھنا" ان کا motto ھے
"وھابی شیعت" کو پہچاننا عموما مشکل ھے کیونکہ یہ فرقہ کی شکل میں نہیں بلکہ ایک ذھنی کیفیت،نظریہ اور طرز استدلال وفکر کا نام ھے.اور ھر فرد اس میں دوسرے سے کسی نا کسی نظریہ پر شذرات کے حامل ھیں.پھر بھی شیعہ وھابیت کی اصطلاح و تعریف اور تاریخ کے بعد اب ھم اس طبقہ فکر کے عمومی عقائد و نظریات کو مختصراذکر کریں گے تاکہ ایک اوٹ لائن اور خاکہ اس طرز فکر اور منھج کے حاملین کا ذھن میں بنا سکیں کہ ان کے خصوصیات اور افکار یہ یہ یا اس قسم کے ھیں.ملاحظہ کیجئے.
اب آتے ھیں "شیعہ وھابیت" کی تاریخ اور اس کے بانی کی طرف.
اندیشہ ھائے وھابی کے شیعہ اثناعشری میں نفوذ اور سرایت کرنے کی تاریخ اور اس فکر کی ترویج کرنے والی اولین شخصیت کے بارے میں اختلاف ھے.بعض کے نزدیک آقای ابراھیم زنجانی نے ،آیت اللہ ھادی نجم آبادی یا اسد اللہ خارقانی موسوی نے چند افکار وھابیت کو شیعت میں رائج کیا لیکن قرین قیاس یہی ھے کہ "آیت اللہ شریعت سنگلجی" وھابی شیعت کے بانی تہے،یہ اس لئے کہ سنگلجی نے باقاعدہ ایک کتاب"توحید عبادت" کے نام سے شائع کیا اور "البدع والخرافات" نامی رسالہ بھی لکہا.ان دو کتب میں قرآن و سنت صحیحہ اور اقوال آئمہ اھل بیت جو شیعہ اثناعشری روایات میں موجود ھیں توحید وسنت کے حق میں اور شرک وبدعت کے رد میں جابجا مضامین رقم کئے.بعد میں تقلید کو سنگلجی نے حرام قرار دیا اور قرآن فھمی کی طرف مائل ھوئے اور آپ نے باقاعدہ درس قرآن کا آغاز کیا

آیت اللہ شریعت سنگلجی کے دروس میں شرکت کرنے والے مختلف شعبہ ھائے زندگی سے تعلق رکھتے تھے ڈاکٹر بھی تھے سائنسدان بھی،انجینر بھی تھے حوزہ سے فارغ التحصیل علما بھی مفکر و تاریخ دان بھی تھے اور سیاستدان بھی.یعنی آپ کو ایسے شاگرد نصیب ھوئے جو علم کے لحاظ سے اوج کمال پر تھے چنانچہ آپ کے شاگردوں نے آپ کے افکار کو خوب پھیلایا.احمد کسروی،حیدرعلی قلمداران ،ڈاکٹرصادق تقوی،حجت الاسلام سید جلال جلالی قوچانی،حسینعلی مستعان،جواد مشکور اور بعض کے بقول ڈاکٹرمصطفی حسینی طباطبائی اور دیگر 30 کے قریب شاگردوں نے افکارونظریات آیت اللہ شریعت سنگلجی کو نشر کیا اور خود بھی کتابیں لکھیں اور عموما نیچریت اور عقلیت کی طرف راغب آپ کے شاگرد اعتزال کی طرف بھی راغب ھو گئے.لیکن اس کو ایک سنگ میل کہا جاتا ھے افکارشیعہ وھابیت کے شمعیں جہاں سے پھوٹیں وہ مکتب شریعت سنگلجی کے چراغ تھے.اس دور سے آگے شیعہ وھابیت ایک تحریک کی شکل میں وارد ھوا اور آج تک شدو مد اور مسلسل عروج پر ھے، گرچہ اس طبقہ فکر نے کبھی بھی اس لقب "شیعہ وھابی" کو پسند نہیں کیا لیکن ان کے مخالفین نے ان کو موحد یا شیعہ علی کا لقب دینے کی بجائے وھابی شیعہ /شیعہ سلفی ازم/ایرانی وھابی ازم کے طعنے دئے حتی کہ ایک ایرانی قلمکار لکھتا ھے "آج کل مصطفی حسینی طباطبائی تھران میں وھابی شیعت کا بہت بڑاداعی و مبلغ ھے اور نوجوانوں کو گمراہ کر رھا ھے."
جب کہ آغا سیدعلی اصغر غروی نے جب "امام الگوئ سیاسی یا پیشوای دینی" اور "رائج عزاداری سنت ھے یا بدعت" پر مقالے لکھے تو اس کو بھی وھابی شیعت کا مبلغ و داعی قرار دیا گیا.
اس سیریز کے آغاز پر ھم آیت اللہ شریعت سنگلجی کے مایہ ناز شاگرد "علی اکبر حکمی زادہ" کی طوفان برپا کرنے والی کتاب "اسرار ھزارسالہ" سے ایک اقتباس نقل کریں گے تاکہ وھابی شیعت کا اثناعشری شیعوں سے متعلق موقف سمجھ سکیں.اسرار ھزار سالہ جس کا جواب آیت اللہ خمینی نے" کشف الاسرار" کے نام سے اور آیت اللہ خالصی زادہ نے بھی جواب لکھا،علی اکبر حکمی زادہ جو آیت اللہ طالقانی کے بھانجے ھیں لکھتے ھیں :
"آج ھمارے(شیعہ اثناعشری کے) پاس جو دین ھے وہ 95 فیصد گمراھی اور ضلالت پر مشتمل ھے."

جناب سیداحمد کسروی اپنی کتاب "شیعہ گری" میں لکھتے ھیں.
"اسلام دو ھیں.ایک حقیقی اسلام جو محمد مصطفی ص لے کر آئے اور آپ کی وفات تک جو اسلام رائج رھا وھی حقیقی اسلام ھے.جب کہ دوسرا اسلام وہ ھے جو رسول ص کی وفات کے بعد سے آج تک جو رائج اسلام ھے وہ خرافاتی اسلام ھی"
آج ھ
"وھابی شیعہ" کا لفظ اس طرز فکر والوں کو ان کے مخالف شیعہ اثناعشریوں نے دیا ھے وگرنہ جس طرح "وھابی" کا لفظ خود محمد بن عبدالوھاب کے پیروکاروں نے خود کو نہیں دیا بلکہ حنبلی،موحدین کے نام استعمال کئے جبکہ مخالفین نے ان کو " وھابی" کا لقب دیا.شیعہ اثناعشری بیک گراونڈ والے اس گروہ نے جن کو آج کل "وھابی شیعۂ" کہا جاتا ھے،خود اس طبقہ فکر نے کبھی بھی خود کو شیعہ وھابی نہیں کہلایا بلکہ خود کو صرف مسلمان اور موحد یا شیعہ علی کہلایا البتہ کچھ خود کو جعفری بھی کہلاتے ھیں کیونکہ نماز،حج روزہ اور زکوۃ جعفری فقہ کے مطابق ادا کرتے ھیں. بھرحال اس لفظ وھابی یا شیعہ وھابی کا استعمال درست ھے یا غلط اس سے آپ عوام کو روک نہیں سکتے بلکہ اصطلاحات جب رائج ھو جائے تو اس کو ختم کرنا مشکل ھی نہیں ناممکن ھے.

"وھابی شیعت" پر ایک طائرانہ نظر.(وھابی شیعت کیا ھے.)
آج کل انٹرنیٹ خصوصا سوشل میڈیا فیس بک و ٹوئٹر پر" وھابی شیعہ" یا"وھابی شیعت" کے موضوع بہت گرما گرم بحث بڑے شدومد کے ساتھ جاری ھے.چنانچہ ھم اس موضوع پر ایک طائرانہ نظر ڈالیں گے کہ وھابی شیعہ کون ھیں.ان کے عقائد و نظریات کیا ھیں اور ان کے بانی کن کو کہا جاتا ھے؟ اور کیا وہ بذات خود اپنے آپ کو وھابی شیعہ کہلانے کو پسند کرتے ھیں،وغیرہ وغیرہ
یہاں یہ بات واضح رھے کہ ھم "وھابی شیعوں" کے صرف عقائد و نظریات پر تحقیق وبررسی آپ کی خدمت میں پیش کر رھے ھیں تاکہ آپ کو ان سے متعلق جانکاری اور معلومات وافرمقدار میں ھمہ وقت موجود ھو! ھمارا مقصد یہاں ان کے حق یا خلاف میں دلائل و بحث کرنا نہیں.بلکہ ان کے افکار کو جو ان کی کتب کے مطالعہ کے بعد ماحصل کے طور پر ھمیں ملے ان کو صفحہ قرطاس کی زینت بنائیں گے .ان کی آئیڈیالوجی اور ڈوگماجات سے ھمارا متفق ھونا ضروری نہیں.اس کو صرف علمی تحقیق کی حیثیت سے پڑھا جائے،اور بے جاتکرارو بحث اور حجت سے گریز کیا جائے. اور اگر اس تحریر میں کوئی کمی بیشی نظر آجائے تو اس کی نشاندھی کریں.جزاک اللہ والسلام.
https://www.facebook.com/pages/Wahhabi-Shia-%D9%88%D9%87%D8%A7%D8%A8%DB%8C-%D8%B4%D9%8A%D8%B9%D9%87/750289455064405

Shia Wahhabis,Wahhabi shias,wahhabi type shias,wahabi shia,shiah wahabi,